ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں آنگن واڑی سنگھا کاآٹھواں ضلعی اجلاس : مزدور طبقہ پر حکومتو ں کا لگاتار حملہ قابل تشویش

بھٹکل میں آنگن واڑی سنگھا کاآٹھواں ضلعی اجلاس : مزدور طبقہ پر حکومتو ں کا لگاتار حملہ قابل تشویش

Sat, 19 Jan 2019 21:40:30    S.O. News Service

بھٹکل :19؍جنوری (ایس او نیوز) مزدور طبقہ پر حکمراں سرکاریں لگاتار حملے کررہی  ہیں جس کے خلاف جدوجہد لازمی ہے، اس بات  کا اظہار  کرناٹکا آنگن واڑی ملازمین سنگھا کی ریاستی جنرل سکریٹری ایچ ایس سنند ا نے کیا۔

وہ یہاں بھٹکل کے کملاوتی رام ناتھ ہال میں منعقدہ اترکنڑا ضلع کے 8ویں اجلاس کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نےکہاکہ گزشتہ ساڑھے چاربرسوں کی مدت میں آئی سی ڈی ایس نظام کی حالت بہت ابتر ہوگئی ہے۔ 43برسوں سے چلنے والی آنگن واڑی مراکز کو خانگیانہ کیا جارہاہے۔ بی جےپی اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے 15000روپئے کی مزدوروں کی تنخواہ ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔ 2کروڑ روزگار کی پیداوار، بلیک  منی کی واپسی سب جھوٹ ثابت ہواہے، ایک طرف اناج کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں تو آنگن واڑی مراکز کے اطراف ٹھیکداری کے سائے ہیں ۔ صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کے سامنے جھکنے والی مرکزی حکومت نے آنگن واڑی مراکز کو دی جانے والی امداد میں قابل تشویش حد تک کمی کردی ہے۔ اکشر داسوہا جیسے اہم منصوبے کو نظر انداز کرنا جمہوری نظام سے دھوکہ کے برابرہے۔ پس پردہ جاری ٹیکس نظام سے عوام حیران ہیں۔ کارپوریٹ کمپنیوں کا 275000کروڑروپیہ ٹیکس معاف کرنے والی حکومتیں اپنی پالیسی کا اظہار کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے یکساں کام ، یکساں تنخواہ آرڈر کو لےکر آنگن واڑی کارکنا ن کا جدوجہدکرنا مجبوری ہوگئی ہے۔

سنگھا کی ضلعی صدر یمونا گاؤنکر نے پروگرام کی صدارت کی۔ سی آئی ٹی یو ضلع کمیٹی کے صدر تلک گوڈا، جنرل سکریٹری سی آر شانبھاگ، اترکنڑا پرانت رعیت سنگھا کے صدر شانتارام نایک، گنگانائک، گیتا نائک، رتنا دیپا، کویتا نائک وغیرہ موجود تھے۔ آنگن واڑی سنگھا کے ضلعی  جنرل سکریٹری سدھا بھٹ نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو پشپاوتی نایک نے استقبال کیا۔ پروگرام سے  قبل آنگن واڑی کارکنان کی شہر کے اہم راستوں پر ریلی نکالی گئی ۔ سویتا تنمڈگی نے شکریہ اداکیا۔


Share: